Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہی انجن کا خول ٹوٹ گیا

فضائی سفرلاکھ آرام دہ سہی لیکن سر پرخطرات بھی منڈلاتے ہی رہتے ہیں
شائع 22 جولائ 2023 03:15pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

فضائی سفرلاکھ آرام دہ سہی لیکن سر پرخطرات بھی منڈلاتے ہی رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک طیارے کی ویڈیو وائرل ہے جس کے انجن کا خول فضا میں بلند ہوتے ہی ٹوٹ گیا۔

یہ ویڈیو ازیموتھ ایئرلائنز کے سخوئی سپرجیٹ کی ہے۔

جہاز کے روس کے منرلنی ووڈی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوری بعد یہ خرابی سامنے آئی ۔

پائٹ نے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئی لینڈنگ کی کوشش کی اور جہازکچھ لمحوں بعد بحفاظت زمین پر واپس آ گیا۔

واضح رہے کہ ازیموتھ روسی مشترکہ اسٹاک کمپنی ائر لائن ہے جو روستوف اوبلاست کے دارالحکومت روستوف-آن-ڈان میں پلاٹوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع ہے۔

russia

Engine

Azimuth Airline