Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گملے میں ایلو ویرا اگائیں ، بیش بہا فوائد پائیں

ایلو ویرا جیل صحت کے ساتھ خوابصورتی نکھارنے میں بھی بیحد مفید
شائع 22 جولائ 2023 03:26pm
تصویر: میڈیکل نیوز ٹوڈے
تصویر: میڈیکل نیوز ٹوڈے

ایلویرا ایک جنگلی پودا ہے جسےے گھیگوار بھی کہا جاتا ہے، ایلو ویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ(جیل) انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اسے براہ راست کھانے سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایلو ویرا ایک جنگلی پودا ہے جس کی کسی بھی قسم کی مٹی میں افزائش ممکن ہے، یہ دِنوں میں بڑھتا اور مہینوں میں پھیلنے لگتا ہے، ایلویرا کا لیس دار مادہ کڑوا ہونے کے سبب متعدد بیماریوں میں معاون ثابت ہوتا ہے، جوڑوں کے درد سے لے کر شوگراورایکنی، کیل مہاسوں سے لے کر بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے گھیگوار یعنی ایلو ویرا کا استعما ل بہترین ہے۔

اسمارٹ بنیے

صحت مند رہنا اور اپنے وزن کو نہ بڑھنے دینا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے یہ وزن کم کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے میٹابولزم کو متحرک کرنے کے لیے ہر ہفتے کم ازکم ایک کپ ایلوویرا جوس کا با قاعدگی سے ستعمال کریں یہ عام چیزوں سے زیادہ تیزی سے کیلوریز کو جلاتا ہے۔

نسیاہ حلقوں کا علاج

ایلوویرا کی جیل میں وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے جلد پر ٹھنڈا اثر پڑتا ہے۔ اس لیے آنکھوں کے گرد ایلوویرا جیل لگانے سے سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بہترین اور جلد نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد لگانا چاہئیے۔

بالوں کو مظبوط بنائیں

آج کل زیادہ تر افراد کو بالوں کے مختلف مسائل کا سامنا ہے جن میں سرِ فہرست بالوں کا جھڑنا شامل ہے۔ جھڑتے بالوں کو روکنے کے لیے ایلوویرا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

اس جڑی بوٹی میں موجود پروٹیولائیٹک انزائمز متاثرہ بالوں کے خلیوں کی مرمت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بال گرنے یا ٹوٹنے کے بجائے صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایلوویرا بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنر کا بھی کام کرتا ہے۔

چہرے کی رنگت اور جلد کیلئے مفید

ایلوویرا ماسک نا صرف رنگت نکھارتا ہے بلکہ جلد کو بھی تازگی بخشتا ہے۔یہ جیل جلد پرلگایا جاتاہے اور میٹالوتھیونین پیدا کرتا ہے جو ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ پروٹین ہے۔

خون کی کمی دور کرنے میں مؤثر

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ ایلوویرا نہ صرف آپ کے معدے کے لیے مفید ہے بلکہ یہ جگر کی خرابی میں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ یرقان کے مریضوں کے لیے بھی بہترین ہے۔

ہارمونز کے مسائل میں مددگار

ایلوویرا کا جوس کئی ہربل ادویات میں استعمال ہوتا ہے جو ہارمونز کے مسائل دور کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں جب کہ اس کا استعمال لبلبے کی خرابی سے بھی بچاسکتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے

صحت بھری غذائیت سے بھرپور ایلوویرا کا جوس آپ کے جسم میں قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلوویرا کے جوس کو نہار منہ پینا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

روزانہ نہار منہ ایک گلاس پانی میں 20 ملی لیٹر ایلوویرا کا جوس استعمال کرنا چاہیے جب کہ آپ اسے کسی بھی جوس میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔

Women

Beauty Tips

skin and beauty

healthy lifestyle