Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

ریگی میں ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے دو کم عمر لڑکیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد

خیبر سے لاپتا دونوں لڑکیاں ڈاکٹر کے پاس جانے کیلئے گھر سے نکلی تھیں، ایف آئی آر
شائع 22 جولائ 2023 02:14pm
علامتی تصویر بزریعہ پی سی ایس پی
علامتی تصویر بزریعہ پی سی ایس پی

پشاور کے علاقے ریگی میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے دو کم عمر لڑکیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں لڑکیاں ضلع خیبر سے لاپتہ ہوئیں تھیں۔

پولیس کے مطابق ریگی کے علاقے شاہ گئی آراضیات سے دو لڑکیوں کی جُھلسی ہوئیں لاشیں برآمد ہوئیں، دونوں لڑکیوں کی گُمشدگی کی رپورٹ ضلع خیبر کے تھانہ ملاگوری میں درج ہے۔

پولیس نے لڑکیوں کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کی شناخت مفطمہ اور جویرہ کے نام سے ہوئی ہے جو بالترتیب 18 اور 9 سال کی ہیں۔

خیبر کے تھانہ ملاگوری میں درج ایف آئی آر کے مطابق دونوں ڈاکٹر کے پاس جانے کیلئے گھر سے نکلی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں لڑکیاں کرنٹ لگنے سے جھلسیں اور ہلاک ہوئیں۔

یہ قتل ہے یا حادثہ، پشاور پولیس نے وجوہات جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔

peshawar

Dead Bodies Found

Transmission Line

Girls Found Dead