Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ خان نے تاریخ رقم کردی،پاکستان 15 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں

نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی
شائع 22 جولائ 2023 02:10pm
فوٹو ــ اے پی پی
فوٹو ــ اے پی پی

اسکواش کے نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے تاریخ رقم کردی، پاکستانی پلیئر 15 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا، حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی۔

حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان سیمی فائنل 81 منٹ جاری رہا۔ حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین- دو سے شکست دی۔

حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کر کے مقابلہ برابر کیا۔

تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ حریف کھلاڑی پر برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے تاہم فیصلہ کن گیم میں انہوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔

یاد رہے کہ حمزہ خان کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے، وہ قومی سطح پر متعدد ٹائٹل اپنےنام کرچکے ہیں، حمزہ خان جونیئرعالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر ہیں۔

pakistan sports board

World Junior Squash Championships

Hamza Khan