Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا، پشاور میں 3 کیسز رپورٹ

رواں سال کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2023 02:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں کانگو وائرس نے سر اٹھا لیا، تین کیسز رپورٹ ہوگئے۔

کوئٹہ میں کانگو کا مریض 27 سالہ فضل الرحمان فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج تھا، لیکن وہ مرض کی شدت بڑھنے سے دم توڑ گیا۔

کوئٹہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے بعد رواں سال کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی ہے۔

دوسری طرف پشاور میں بھی کانگو وائرس کے 3 مثبت کیسز رپورٹ ہوگئے۔

پشاور میں کانگو وائرس کی علامات رکھنے والے تینوں مریض حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال میں زیر علاج مریضوں کا تعلق کوہاٹ، بٹ خیلا اور باڑہ سے ہے۔

health tips

congo virus

Lumby skin virus