’باربی‘ جیسی دِکھنے کیلئے خاتون نے کروڑوں خرچ کردیے
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون نے باربی ڈول سے اپنی محبت کو عملی زندگی میں ثابت کردیا گلابی بالوں اور متعدد سرجریزکے ذریعے جازمین فارسٹ حقیقی زندگی میں بار بی بن گئیں۔
آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والی جازمین فاریسٹ نے اٹھارہ سال کی عمر سے خود کو بار بی کے روپ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک کے بعد ایک کاسمیٹکس سرجریاں کرائیں۔
باربی شہزادی لگنے کے لیے خاتون اب تک تقریبا ایک لاکھ ڈالرز خرچ کر چکی ہیں۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 28 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
جازمین فاریسٹ کے مطابق باربی ڈول کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہےاور انہیں بچپن سے ہی خود کو بار بی کے روپ میں ڈھالنے کا شوق تھا جو وقت کے ساتھ انہوں نے پورا کرلیا۔
جازمین فاریسٹ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی نے ان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، اور اپنی اس نئی لُک کے ساتھ وہ سوسائٹی اور سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.