Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پیمرا قوانین میں ترامیم ملازمین کے تحفظ کیلئے ضروری تھیں، پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن

'فیک نیوزکےسدباب کیلئےکچھ اقدامات ضروری ہیں'
شائع 22 جولائ 2023 09:36am
مریم اورنگزیب۔ فائل فوٹو
مریم اورنگزیب۔ فائل فوٹو

پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن نے الیکٹرانک میڈیا کی نگرانی کے ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی کے ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمراایکٹ میں ترامیم اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے کی گئیں۔

پی بی اے کے مطابق یہ ترامیم ملازمین کےحقوق کےتحفظ کیلئےضروری تھیں۔ ملازمین کوتنخواہوں کی بروقت ادائیگی کویقینی بنایاجائےگا۔

بیان میں کہا ہے کہ فیک نیوزکےسدباب کیلئےکچھ اقدامات ضروری ہیں ہم وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی کی تمام تر کوششوں کو سراہتےہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی (پیمرا) کے قوانین میں ترامیم کا نیا بل جمعرات 20 جولائی کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس پر صحافتی برادری نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں ’ڈس انفارمیشن‘ اور ’مس انفارمیشن‘ کا سیکشن شامل کیا گیا ہے۔ اور اُن کا کہنا تھا کہ نئی ترامیم کا مقصد خبروں مواد کی ساکھ بڑھانا اور گمراہ کن اطلاعات کو ختم کرنا ہے۔

بل میں ’فیک نیوز‘ کی تعریف بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نئے بل میں صحافتی تنظیموں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

fake News

PEMRA

PBA