Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو اب بھارتی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

یہ ڈرامہ 2019 میں ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیاتھا
شائع 22 جولائ 2023 12:48am

سال 2019 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے مقبولیت میں اس سال کے تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک طوفان برپا کردیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ اتنا مشہور ہوا ہے کہ اس کی آخری قسط ملک کے بڑے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کے چینل زندگی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق اب یہ مقبول ڈرامہ میرے پاس تم ہو جلد بھارتی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ۔

اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی جیسے بڑے ناموں سے لیس اس ڈرامے کے مکالموں سے لے کر مرکزی پلاٹ تک سب کچھ بہترین تھا۔

Mere paas tum ho

Zindagi