Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

عالیہ بھٹ بیٹی کو اداکارہ کے بجائے کیا بنانا چاہتی ہیں؟

اداکار جوڑی نے گزشتہ برس 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا
شائع 21 جولائ 2023 09:52pm

بالی ووڈ فلموں میں اداکاری سے نام اور پہچان بنانے والی عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راحہ کو اداکارہ نہیں بنانا چاہتیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے ایک تقریب میں بیٹی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ میری بیٹی راحہ ایکٹنگ کرے بلکہ چاہتی ہوں کہ وہ سائنسدان بنے۔

عالیہ بھٹ کے جواب کو بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ’حیران کن ’ قرار دیا کیونکہ عالیہ بھٹ کے شوہر اور راحہ کے والد رنبیر کپور کا تعلق بالی ووڈ کے مشہور ’ کپور خاندان‘ سے ہے اور وہ خود بھی کامیاب اداکار ہیں۔

رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عالیہ بھٹ بچے کی بہت زیادہ فکر کرنے والی ماں ہیں جبکہ وہ خود حد سے زیادہ فکر کرنے کے قائل نہیں بلکہ بچوں کے معاملے میں اعتدال کا رویہ رکھنے والے شخص ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر نے گزشتہ برس 6 نومبر کو سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

Aliya bhatt