Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گانے ’دلوں کی دوریاں‘ پر جھانوی کپور کے ڈانس نے دل جیت لیے

جھانوی کپور کی نئی فلم بوال آج ایمازون پرائم پر ریلیز کردی گئی
شائع 21 جولائ 2023 09:41pm

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی نئی فلم بوال آج ریلیز کردی گئی ہے تاہم فلم کی پروموشن کے دوران بنائی گئی جھانوی کپور کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

جھانوی کپور نے دو روز قبل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ فلم کے گانے ’دلوں کی دوریاں‘ پرڈانس کررہی تھیں ۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ’21 جولائی کو ہوگا بوال، لیکن ابھی کے لئے لونگ روم میں دھمال’۔

ویڈیو میں جھانوی کپور نے زرد رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے میک اپ آرٹسٹس اور دیگر ٹیم ممبران کے ساتھ فلم کے گیت پر مزاحیہ انداز میں رقص کرتی نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو تاحال وائرل ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ساتھ ہی شائقین نے اداکارہ کی نئی فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس فلم میں اداکارہ کے ساتھ ورون دھون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم ’بوال‘ کو ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جب کے اسے نتیش تیواری نے ہدایت کاری دی ہے۔

Jhanvi kapoor

Bawaal