Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

دوست ممالک کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے منصوبے منظور

سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم
شائع 21 جولائ 2023 09:32pm

وزیراعظم نے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیش کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیش کونسل کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کے لئے تیار کردہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اور مختلف شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لئے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ایپیکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی اور سیمینارز کے انعقاد اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتام پراتفاق رائے سے وزیراعظم نے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لئے منصوبوں کی منظوری دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد اور انہیں عملی شکل دینے کے لئے دلچسپی دکھانے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔

Special Investment Facilitation Council

Special Investment Facilitation Council meeting