Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آوارہ کتا ’انسانیت‘ پر بازی لے گیا، کچرے میں پھینکی نوزائیدہ بچی کو بچا لیا

لوگوں نے بچی کے زندہ سلامت رہنے کو ایک معجزہ قرار دیا
شائع 21 جولائ 2023 09:23pm

ایک نومولود بچی کو اس ماں نے جنگلی جانوروں کی غذا بننے کے لیئے چھوڑ دیا تھا لیکن اسے ایک آوارہ کتے نے دیکھا، تو معجزانہ طور پر محفوظ مقام پر لے گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کتے نے بدھ کے روز لبنان کے شمالی شہر طرابلس کے ٹاؤن ہال میں کچرے کے تھیلے میں بچی کو تلاش کیا اور اس کے بعد نوزائیدہ بچے کے ساتھ بیگ کو گھسیٹنا شروع کیا، تو ایک راہگیر نے اس کے رونے کی آواز سُن لی تھی۔

بچے کو طرابلس کے سرکاری اسپتال منتقل کرنے سے پہلے اسلامی اسپتال لے جایا گیا لیکن بچی کی حالت نازک تھیں مگر اسے بہتر قرار دیا گیا، جبکہ لوگوں نے بچی کے ذندہ سلامت رہنے کو ایک معجزہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر بچے کی شئیر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے جسم پر زخموں کے نشان موجود ہیں لیکن کہا جارہا کہ وہ جلد ان زخموں سے صحت یاب ہوجائے گا۔

بچے کی تصاویر آن لائن شیئر کی گئی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کو خوفناک آزمائش کے دوران زخم اور کٹے ہوئے تھے، لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائے گی۔

اس واقعے کے سامنےآنے پر ملک میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس فعل کی مذمت کی جاتی ہے، تاہم کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ کتے میں ’مجرم‘ والدین سے زیادہ ’انسانیت‘ تھی۔

ایک صارف فرید نے ٹویٹر پر کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کتا ایک ناپاک جانور ہے اور یقیناً یہ سچ نہیں ہے، کتے میں بہت زیادہ انسانیت اور ذہانت ہے۔

اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے بچی کو گود لینے میں بھی اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن پولیس فی الحال اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بچی کو لاوارث چھوڑنے کے پیچھے کون ملوث ہے۔

واضح رہے کہ بچوں کو اس طرح لاوارث چھوڑنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ غریب ملک کا معیار زندگی بہتر نہیں ہے، طرابلس، جو لبنان کا دوسرا بڑا شہر ہے، ملک میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

lebanon

Dog

Newborn Baby

Tripoli