Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات پر مذاکرات کے لئے ن لیگ کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل

کمیٹی میں سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور ایاز صادق شامل
شائع 21 جولائ 2023 06:28pm

شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات پر اتحادیوں سے مشاورت کے لئے ن لیگ کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

آئندہ ماہ اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور نگران سیٹ اپ ملک کی باگ ڈور سنبھالے گا، تاہم نگراں سیٹ اپ سے قبل وزیراعظم کو تمام اتحادیوں اور اپوزیشن سے مشاورت کرنا ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت کے لئے ن لیگ کے سینئیر ترین رہنماؤں پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ن لیگ کی مشاورتی کمیٹی میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں، جو براہ راست اپنے قائد نواز شریف سے رابطے میں رہیں گے۔

کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی، ااور ان مذاکرات میں اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ، نگران سیٹ اپ میں کون کون ہوگا، اور عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

Ishaq Dar

Khawaja Asif

PM Shehbaz Sharif

ayaz sadiq

Khawaja Saad Rafique