Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھینسوں کو سونے کے گنگن پہنانے کے دعویٰ نے فردوس عاشق اعوان کو وائرل کردیا

گولڈ پہن کر ایسا لگتا ہے کہ میں کارٹون ہوں، سابق وفاقی وزیر
شائع 21 جولائ 2023 06:00pm
سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان
سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان اپنی نجی ذندگی کے بارے میں بات کررہی تھیں لیکن اس دوران ان کے انٹرویو کے کچھ جملے سوشل میڈیا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے۔

حال ہی میں فردوس عاشق اعوان نے یوٹیوب چینل ڈیلی پاکستان کو ایک کو انٹرویو دیا، جس کے میزبان یاسر شامی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو اپنی شادی میں سسرال والوں کی جانب سے 200 تولہ سونا دیا گیا؟

فردوس کا کہنا تھا کہ جی لیکن ان سے پہلے جب ان کی بہن کی شادی ہوئی تھی، تو ساتھ ہی انہیں جہیز میں کچھ بھینسیں بھی دی گئیں اور ان بھینسوں کے پاؤں میں سونے کے کنگن پہنا کر بھیجا گیا تھا۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ان کے خاندان کی پرانی روایات ہے، مجھے سونے سے محبت نہیں ہے، آپ نے مجھے کبھی سونا پہنا نہیں دیکھا ہوگا، گولڈ پہن کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کارٹون ہوں۔

فردوس عاشق اعوان کے یہ جملے سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئے اور صارفین کی جانب خوب تبصرے کیے گئے۔

فراز نامی صارف نے بھینسوں سے متعلق لکھا کہ کتنی خوش قسمت وہ بھینسیں۔ سونے کے کنگن والی۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آپا فردوس عاشق کی شادی پہ بھینس نے کنگن پہننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپا نے پہنے یا میں نے پہنے ایک ہی بات ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ فوٹوگرفرز اور مہمانوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میری شادی ہے یا بھینسوں کی، لوگ بھینسوں کو بھی سلامیاں دے رہے تھے۔ فردوس عاشق کا بقیہ بیان۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے حال میں ہی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

social media

firdous aashiq awan

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)