Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش، نالے اُبل پڑے

گٹر کے گندے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 11:37pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

گلشن معمار، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ گلستان جوہر میں بوندا باندی ہورہی ہے۔ گزشتہ رات بھی شہر کےمخلتف علاقوں کہیں ہلکی تو نہیں تیز بارش ہوئی تھی۔

تیز بارش کے باعث نارتھ کراچی میں تیز بارش سے چند منٹوں میں نالے آوور فلو ہوگئے۔

ناگن چورنگی سے پاور ہاؤس تک ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چند علاقوں میں چند منٹ بارش ہوئی ان علاقوں میں سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 41.6 ملی میٹر میں ہوئی۔

گلشن معمار میں 16.2،گلشن حدید اورنگی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 1.5، یونیورسٹی روڈ پر 1.3 ملی میٹر ، بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے بیشتر مقامات پر طاقتور مون سون اسپیل جاری ہے۔‏ این ڈی ایم اے نے آئندہ تین روز میں منگلا ڈیم، دریائے جہلم اور چناب میں پانی کا اخراج تیز ہونے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

گلگت بلتستان میں فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تیزآندھی سے بجلی کے کھمبے، سولر پینلز، اونچے درختوں اور زیر تعمیر عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

karachi

Rain