Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2023 میں خواتین کے لئے مقبول ترین ہیئر کٹنگ اسٹائل

بالوں کو ترشوانا ان کی نشوونما کے لیے بھی بہتر ثابت ہوتا ہے
شائع 21 جولائ 2023 04:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ نیا ہیئرکٹ نا صرف بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ انسان کی ظاہری شخصیت پر بھی اپنا اثر چھوڑتا ہے۔

عام طور پر بالوں کوکھلا بھی چھوڑا جاسکتا ہے اور پونی ٹیل بھی قابلِ قبول ہے لیکن اسٹائلش کٹ آپ کے بالوں کو نیا اندازدینے کے ساتھ ساتھ ان کی نشوونما میں بھی نمایاں مدد کرتا ہے۔

موجودہ دور میں اتنے آپشنز دستیاب ہیں کہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کون سا انداز اپنایا جائے۔

ذیل میں 2023 کے چند مقبول ہیئرکٹ ہیں جنہیں آپ بھی اپنا کراپنی شخصیت کی دلکشی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

شارٹ ویوی بوب

حالیہ دنوں کے سب سے اہم ہیئر اسٹائلز میں سے ایک بوب کٹنگ ہے۔اگر آپ روایتی بوب سے بورہورہے ہیں توشارٹ ویوی بوب کا اسٹئل اپنائیں۔

ٹیکسچرڈ لئیرز

ٹیکسچرڈ لئیرز کا استعمال کرتے ہوئے آپ کمزور اور پتلے بالوں میں بہت والیم لا سکتے ہیں۔

شیگی شولڈر کٹ

اپنے بالوں کو کلاسی بنانے کیلئے اور ان بالوں میں والیم دینے کیلئے آپ یہ ہئیر کٹ بھی کرواسکتے ہیں جس سے آپ کی ظاہری شخصیت پر بھی اثر پڑے گا۔

فلپی لیئرز

فلپی لئیرز سے 2000 کی دہائی کے اوائل کی یاد تازہ ہوتی ہے اور یہ آج بھی مقبول ترین ہئیر اسٹائل ہے۔

بٹر فلائی ہیئرکٹ

اگر آپ اپنے بالوں کی لمبائی برقراررکھنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں ترشوانا بھی چاہتے ہیں تو بٹر فلائی ہئیر آپ ہی کے لیے ہے۔

Women

fashion

lifestyle

hairstyle