Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا ایک اور حیران کن فائدہ

اومیگا 3 اور پھیپھڑوں کے درمیان بہت گہرا تعلق ہے،تحقیق
شائع 21 جولائ 2023 02:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مچھلی اوراس کے تیل کے سپلیمنٹس میں وافر مقدارمیں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اب پھیپھڑوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیےبھی مفید قرار پایا ہے۔

اینٹی انفلیمیٹری فوائد رکھنے والےاومیگا 3 فیٹی ایسڈز دل،دل کی بیماری اور فالج کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کینسر کے خطرے کوبھی کم کرنے کے لئے مدد کرتے ہیں۔

امریکن جرنل آف ریسپائریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق اومیگا 3 اور پھیپھڑوں کے درمیان بہت گہرا تعلق ہے۔

میوے،بیج، پودوں کے تیل اور فورٹیفائیڈ کھانوں میں پایا جانے والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اب پھیپھڑوں کو کام کرنے میں بہت مدد فراہم کرتا ہے۔

نیو یارک کی کورنیل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پیٹریشیا اے کاسانوکلے مطابق، ’ہم کینسر اور دل کی بیماریوں میں ڈائٹ کے کردارکے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اس کا مطالعہ نہیں کیا گیا ہے‘۔

کاسانو نے مزید کہا کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ صحت مند ڈائٹ کا حصہ ہونے کے علاوہ پھیپھڑوں کی صحت کے لئے بھی اہم ہوسکتے ہیں۔

محققین نے دو حصوں میں اس کا مطالعہ کر کے یہ نتائج اخذ کیے ہیں۔

پہلے حصے میں محققین نے 15،063 امریکیوں پر مشتمل ایک طویل مشاہداتی مطالعہ کیا جن کی اوسط عمر 56 سال تھی.

جب مطالعہ شروع ہوا تو شرکاء صحت مند تھے اور اکثریت میں پھیپھڑوں کی کسی بیماری کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ان کا اوسطاً سات سال اور 20 سال تک مشاہدہ کیا گیا۔

اس طویل مطالعے سےیہ پتہ چلا ہے کہ کسی شخص کے خون میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی سطح پھیپھڑوں کے افعال میں کمی کی شرح سے وابستہ تھی۔

دوسرے حصے میں محققین نے یورپی مریضوں ک جینیاتی اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جس میں 500،000 سے زیادہ شرکاء شامل تھے.

انہوں نے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی سطح کے لئے پراکسی کے طور پر خون میں کچھ جینیاتی مارکرز کا مطالعہ کیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ وہ پھیپھڑوں کی صحت کے ساتھ کس طرح تعلق رکھتے ہیں۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پھیپھڑوں کی بہتر کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صحت

health tips

lifestyle

Omega 3

healthy lifestyle