Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

روپے کے مقابلے ڈالر کی اونچی اڑان
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 04:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 67 پیسے بڑھ گئی ہے، جبکہ لین دین 286 روپے 80 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 289 روپے پرہے ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اپریل 2022 کے بعد سے آج پہلی بار 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی ہے۔

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 644 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار کی حد بحال کرلی، اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 62 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 45 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

Open Market

USD VS PKR

100 index