Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ائرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائےگا، سعد رفیق

ملک برباد کرنے کی دردناک کہانی ہے مارشل لاء حکومتیں بھی شامل رہیں، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 01:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی وزیر سعد رفیق نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائےگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے ڈوب رہے ہیں اس کی وجہ گندی سیاست ہے، اگر بعض لوگوں کے کھانچے چلنے ہیں تو ملک نہیں چلنا۔

انھوں نے کہا کہ ملک برباد کرنے کی دردناک کہانی ہے مارشل لاء حکومتیں بھی شامل رہیں۔

وفاقی وزیر سعد رفیق نے مزید کہا کہ کوئی دباؤ یا پریشر ڈالے گا تو ریاست اس چیز کو قبول نہیں کرے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے پتھر کے دور میں رہنا ہے یا آگے جانا ہے۔

سعدرفیق نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائےگا، ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے پر کوئی بے روزگار نہیں ہوگا۔

economic crisis

National Assembly

Khawaja Saad Rafique

Pakistan Politics