Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکڈونلڈ کو چکن نگٹ سے بچی کی ٹانگ جُھلسنے پر8 لاکھ ڈالرز جُرمانہ

واقعہ 4 سال امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا تھا
شائع 21 جولائ 2023 12:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک عدالت نے میکڈونلڈ کے ’چکن نگٹ‘ سے سے 8 سالہ بچی کی ٹانگ جھلسنے پرفاسٹ فوڈ چین کو 8 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اولیویا کارابیلو نامی بچی کی ٹانگ 2019 میں اس وقت شدید جھلس گئی تھی جب مکڈونلڈ کا بہت زیادہ گرم چکن میک نگٹ اس کی ٹانگ پرگر گیا تھا۔ بچی کی عمر اس وقت 4 سال تھی۔

فلوریڈا کے شہر تماراک میں ’ڈرائیور تھرو‘ سے اپنی والدہ کے ہمراہ آرڈر وصول کرنے والی اولیویا نے کار میں فوراً ہی بچوں کیلئے مخصوص ’ہیپی میل‘ پیکٹ کھولا تو اس میں سے خطرناک حد تک گرم نگٹ اس کی ٹانگ پر گرا، جس سے وہ شدید جھلس گئی۔

اس واقعے کے بعد اولیویا کے خاندان نے فرنچائز کیخلاف 15 ملین ڈالر رجانے کا مطالبہ کیا تھا۔ مئی 2023 میں جیوری نے مکڈونلڈ اورمتعلقہ فرنچائز کو واقعے کا ذمہ دارٹھہرایا۔

فلوریڈا میں برووارڈ کاؤنٹی کی جیوری نے نقصانات کے ازالے پر 2 گھنٹے سے بھی کم وقت غور و غوض کرنے کے بعد حتمی فیصلہ سنایا۔

بچی کو پہنچنے والی تکلیف، اذیت اور ذہنی کوفت کیلئے جیوری نے مکڈونلڈ اور فرنچائز ’اپچرچ فوڈز‘ کو ماضی کے 4 سال کیلئے 4 لاکھ ڈالرز اور اتنا ہی جرمانہ مستقبل کے 4 سال کیلئے عائد کیا۔

اس طرح سے مجموعی جُرمانہ 8 لاکھ ڈالرز بنتا ہے۔

ایک بیان میں اولیویا کے خاندان کی لیگل ٹیم نے یہ فیصلہ ’تاریخی‘ قرار دیا۔ بچی کی والدہ فلانا ہولمز نے عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، ’میں خوش ہوں کہ اولیویا کی آواز سنی اگئی ور جیوری منصفانہ فیصلہ کرنے میں کامیاب رہی۔ ایمانداری سے مجھے ایسیتوقعات نہیں تھیں، اس لیے میرے لیے بہت بڑا فیصلہ ہے‘۔

والدہ کے مطابق جھلسنے سے ان کی بیٹی کی تانگ پر داغ موجود ہے جسے ہٹانے کے لیے وہ بے چین ہیں۔ وکلاء نے بچی کے جھلسنے کی تصاویر اورزخمی ہونے کے بعد کی چیخوں کی آڈیو شیئر کیں۔

واضح رہے کہ مکڈونلڈ نے اس بات پر رضا مندی ظاہرکی تھی کہ اولیویا کے خاندان کو ایک لاکھ 56 ہزار ڈالرزملنے چاہئیں کیونکہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 3 ہفتوں میں جلنے کے بعد اس کا درد ختم ہو گیا تھا۔

McDonald's

fined

Chicken Nugget