Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم

آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب
شائع 21 جولائ 2023 05:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نےماحولیاتی آلودگی اور اسموگ تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے لاہور شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے نشاندھی کی کہ ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزی ہو رہی ہیں، ایل ڈی اے رولز بنائے اور مین سٹرک کی سروس لائن پر پارکنگ ختم کی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہے ، پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے اور ان کو گرنے سے بچایا جائے جس میں ماحولیاتی اور سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ہے، اس کو سیل کردیں۔

دوران سماعت ممبر واٹر کمیشن نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملے پر سرکاری حکام غیر سنجیدہ ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے اور ان کو گرنے سے بچایا جائے۔

عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود سموگ کے تدارک کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے اسموگ بڑھ رہی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ عدالت سموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

Lahore High Court

justice shahid kareem

smog case

Environmental Pollution

Illegal parking