Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد پولیس کی ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی، ڈاکو 5 مغوی چھوڑ کر فرار

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری، پولیس
شائع 21 جولائ 2023 09:40am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

صادق آباد تھانہ بھونگ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو پانچ مغوی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل باغ میں کام کرنے والے 4 مزدوروں جب کہ ایک لڑکے کو کھیتوں میں کام کے دوران اغواء کرلیا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Punjab police

Sadiqabad

kacha operation