Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرین کی امریکی کلسٹر بموں کی تعیناتی پر روس نے حملے تیز کر دیئے

روس کے اوڈیسا اور میکولائیو پر میزائل حملے، ایک ہلاک، 27 افراد زخمی
شائع 21 جولائ 2023 09:21am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

یوکرین کی طرف سے امریکی کلسٹر بموں کی تعیناتی پر روس نے حملے تیز کردیئے ہیں۔

یوکرین کی بندرگاہوں پر روسی افواج کی بمباری جاری ہے، یوکرینی حکام کے مطابق روس نے بندرگاہی شہروں اوڈیسا اور میکولائیو پر تیسرے روز بھی میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے سے عمارتوں کو آگ لگ گئی، اوڈیسا میں چین کے قونصل خانے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب روس کی دھمکی کے بعد بحیرہ اسود میں جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی جب کہ یوکرین میں امریکی کلسٹر بموں کی تعیناتی کے بعد روس نے شمال مشرقی یوکرین کا محاذ دوبارہ کھول لیا اور ایک لاکھ فوج تعینات کردی۔

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے شمال مشرقی یوکرین میں سیکڑوں ٹینک تعینات کر دیئے ہیں۔

اس ضمن میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کلسٹر ہتھیاروں کا استعمال یوکرین کے ہاتھ میں ہے۔

جان کربی نے کہا کہ یوکرین جنگی علاقوں میں کلسٹر گولہ بارود تعینات کر کے اسے کافی موثر طریقے سے استعمال کر رہا ہے، کلسٹر ہتھیاروں کا استعمال روس کے دفاعی حربوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

یاد رہےکہ کلسٹر ہتھیاروں پر دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں پابندی ہے۔

United States

Russia Ukraine War

Cluster Bomb