Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

وہ جزیرہ جہاں پہنچ کر قریب المرگ افراد بھی طویل عرصہ زندہ رہتے ہیں

مشہورہے کہ یہ وہ جزیرہ ہے جہاں 'لوگ مرنا بھول جاتے ہیں'۔
شائع 21 جولائ 2023 09:26am
تصویر: بی بی سی
تصویر: بی بی سی

کینسر کی تشخیص کے صرف 9 ماہ بعد موت کوشکست دیتے والا ایک شخص تقریبا 45 سال تک زندہ رہا اور اس کا مانناہے کہ ایسا اس لیے ممکن ہوا کیونکہ وہ ’بلیو زون‘ میں رہتا ہے۔

ڈاکٹروں نے 1976 میں 98 سالہ اسٹامیٹس مورائیٹس کو بتایا تھا کہ پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث اس کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف چھ سے نو ماہ بچے ہیں۔کئی سال تک امریکا میں کام کرنے والے مورائیٹس نے اکاریا واپس آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اسے لگتا تھا کہ امریکا میں آخری رسومات بہت مہنگی ہوں گی۔

آبائی جزیرے واپس جانے والا مورائیٹس چاہتا تھا کہ وہ زندگی انجوائے کرتے ہوئے اپنی موت کا انتظار کرے جو اس کے دروازے پر دستک دے رہی تھی۔ اس کا آبائی گھر یونانی جزیرہ اکاریا پر تھا جسے ’بلیوزون‘ بھی کہاجاتا اورمشہور ہے کہ یہ وہ جزیرہ ہے جہاں ’لوگ مرنا بھول جاتے ہیں‘۔

اکاریا واپس آنے کے بعد مہینوں گزر گئے اورمورائیٹس نے محسوس کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات بہتر ہورہے ہیں۔

ڈاکٹرکی جانب سے اپنے زندہ رہنے کیلئے دیاجانے والا 9 ماہ کا وقت پورا ہونے کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس کے پاس جینے کے لیے مزید زندگی ہو سکتی ہےاور وہ صحیح تھا۔ کینسر کی تشخیص کے بعد وہ 98 سال کی عمر تک زندہ رہا یعنی اس وقت سے 45 سال زائد جوڈاکٹر نے بتایا تھا۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرنے والے مورائیٹس نے مذاقاً کہا، ’میں کوئی ڈاکٹر نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ شراب نے مدد کی‘۔ مورائیتس کے مطابق وہ اتنے طویل عرصے تک زندہ رہے کیونکہ انہوں نے صرف خالص غذائیں جڑی بوٹیاں کھانے اور صاف ہوا کے علاوہ تناؤ کے بغیر زندگی بسر کی۔

یونان کےاس چھوٹے سے جزیرے اکاریا کے باشندے بمغربی یورپ اور مورائیٹس کے مقابلے میں اوسطا 10 سال زیادہ زندہ رہتے ہیں۔

یونی لاڈ کے مطابق یونانی جزیرہ دنیا کا واحد ’بلیو زون‘ نہیں ہے، سارڈینیا، اوکیناوا سمیت دیگر مقامات جہاں لوگ اعداد و شمار کے لحاظ سے طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں اس فہرست شامل ہیں.

تاہم، نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایک شخص کی متوقع عمر بڑی حد تک اس کی زندگی گزارنے کے انداز پر منحصر ہے، جس میں صرف 20 فیصد جینیات متوقع عمر میں حصہ ڈالتے ہیں.

اگرچہ ’بلیو زونز‘ میں رہنے والے افراد اعداد و شمار کے لحاظ سے طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں اور دنیا میں دوسروں کے مقابلے میں بعد کی زندگی میں سنگین بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم ہیلتھ لائن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس صحت مند غذا ہے کیونکہ اس علاقے میں تیار ہونے والا کھانا ڈاکٹر باقاعدگی سے تجویز کرتے ہیں۔

blue zone

Ikaria

BLUE ZONE ISLAND