Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت : شادی میں ہاتھیوں کا دھاوا، دلہا دلہن موٹرسائیکل پر فرار

شادی میں آئے باراتی کھانا چھوڑ کر جان بچانے لگے
شائع 21 جولائ 2023 09:06am
تصویر: رائیٹرز
تصویر: رائیٹرز

بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں بن بلائے مہمانوں نے ہلچل مچا دی ۔ گاؤں جھرگرام میں ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے شادی کی تقریب پر دھاوا بول کر دولہا دلہن کو موٹرسائیکل پر فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

ٹائمزآف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے گاﺅں میں پیش آیا جہاں ایک گراﺅنڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔جب مہمانوں کے لیے کھانا لگایا جا رہا تھا تو کھانے کی خوشبو سونگھ کر اچانک یہ بن بلائے مہمان آ گئے اور ہر چیز اتھل پتھل کر دی۔ ہ

ہاتھوں کے اس جھنڈ میں 100کے لگ بھگ ہاتھی شامل تھے، جنہیں دیکھتے ہی تقریب میں موجود ہر شخص سر پر پاﺅں رکھ کردوڑا۔ اس دوران تنموئے سنگھا نامی دلہا اپنی دلہن ممپی سنگھا کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وہاں سے بھاگ نکلا۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں ایسے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ ہاتھی کھانوں کی خوشبو سونگھ کر ہاتھی یونہی تقریبات میں آجاتے ہیں

entertainment

Elephant