Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سینما نہیں آن لائن، پاکستانی فلم ’زندگی تماشا‘ دیکھیں 15 ہزار میں

شائقین 21 سے 23 جولائی تک اپنی مرضی سے کسی بھی وقت یہ فلم دیکھ سکتے ہیں
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 08:28am

پاکستانی میں پابندی کا شکار ہونے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کو فلمی شائقین صرف 15 ہزار روپے کے عوض مختصر مدت کے دوران آن لائن دیکھ سکیں گے۔

سرمد کھوسٹ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلاحی تنظیم ’ساؤتھ ایشین پیس‘ (سپین نیوز) اور سرمد کھوسٹ فلم شائقین کے لیے فلم کو پیش کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلمی شائقین 50 امریکی ڈالر کے عوض ایوارڈ یافتہ فلم ’زندگی تماشا‘ کو آن لائن دیکھ سکیں گے، پیسوں کی ادائیگی کے بعد صارفین کو ایک خصوصی لنک بھیجا جائے گا، جسے وہ 21 سے 23 جولائی تک اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے۔

ساتھ ہی تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ شائقین چاہیں تو 50 امریکی ڈالر سے زائد رقم بھی فنڈ کر سکتے ہیں، تاہم فلم دیکھنے کے لیے کم از کم شائقین کو 50 امریکی ڈالر کا فنڈ دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کئی بار پابندی کا شکار ہونے والی سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی کو جب سینیٹ کی کمیٹی نے ریلیز کی اجازت دی تھی تو فلم کو مارچ 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم فلم آج تک ریلیز نہ ہوسکی ۔

فلم نے پاکستان میں ریلیز سے قبل ہی ’ایشین فلم فیسٹیول‘ اور ’بوسان فلم فیسٹیول‘میں ایوارڈز بھی حاصل کیے تھے۔

Zindagi Tamasha