Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ایم کیو ایم کا عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ

نئی حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن میں دو چار ماہ کی تاخیر کی حمایت کا اعلان
شائع 20 جولائ 2023 11:27pm

ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ کردیا جبکہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کو کالونی بنا کر مہاجروں کو غلام بنایا جارہا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوئینر فاروق ستار کی سربراہی میں وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔

فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ ہے عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرائے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے ابھی انتخابات کس مردم شماری پر ہوں گے فیصلہ نہیں ہوا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ درکار ہیں، اگر چند مہینے انتخابات آگے ہوں تو کرلیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی کو کالونی بنا کر مہاجروں کو غلام بنایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کا رویہ متعصبانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے 30 ووٹرز کو ان کے حلقے سے دوسرے حلقے میں شفٹ کردیا گیا ہے، کراچی کے لاکھوں ووٹرز کو دوبارہ اپنے حلقوں میں شفٹ کیا جائے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے مردم شماری پر چوکیداری کرکے اپنا فرض پورا کیا اب وزیراعظم سمیت دیگر کا کام ہے کہ وہ ہمارے جائز مطالبات پر مثبت پیشرفت کروائیں۔

karachi

MQM Pakistan

Farooq Sattar

general elections 2023

DIGITAL CENSUS 2023