Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان استحکام پارٹی کا چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ

ملک سے غداری کرنے والوں کو آئنی شکنجے میں لایا جائے، فردوس عاشق اعوان
شائع 20 جولائ 2023 11:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان استحکام پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیاجبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سائفر کے ساتھ ڈرامہ بازی سامنے آچکی ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان آیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاکستان استحکام پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا میں اعظم خان کا بیان زیربحث ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی شعبدہ بازی اور ڈرامہ بازی سامنے آچکی، جھوٹ کےکوئی پاؤں نہیں ہوتے،جیت سچ کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سیاستدانوں کی بے توقیری کی گئی، سائفر کے نام پر سادہ کاغذ لہرانے کی فلم سب نے دیکھی، اداروں کو ذاتی مقاصد کے لیے کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ اعظم خان کا سکندرِ اعظم کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے، جو چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، جیسے مکڑی جال بن کر حصار بناتی ہے اعظم خان نے بھی ویسا ہی کیا۔ قوم کو من گھڑت، منفی بے بنیاد پروپگینڈا کا شکار بنایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں اداروں کے خلاف سازش ہوتی رہی ہے، پورے گینگ کو آرٹیکل 6 کے تحت کٹہرے میں لایا جائے، ملک سے غداری کرنے والوں کو آئنی شکنجے میں لایا جائے۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

firdos ashiq awan

PAKISTAN TEHRIK E INSAAF (PTI)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

AZAM KHAN'S STATEMENT