Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر پر پہنچ گئے
شائع 20 جولائ 2023 11:01pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ایک ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 72 کروڑ مالیت کے ذخائر ہیں۔

کمرشل بینکس کے پاس زرمبادلہ ذخائرکی مالیت 5 ارب 33 کروڑ ڈالرہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کشیدہ سیاسی ماحول اور پالیسی میں اتار چڑھاؤ پروگرام پر عمل درآمد کو متاثر کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ کشیدہ سیاسی صورتحال سے سے ملک کا میکرو مالیاتی اور بیرونی استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

SBP

SBP RESERVES