Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور

پیمرا ترمیمی بل سمیت 9 بل ایوان میں متعارف
شائع 20 جولائ 2023 10:29pm

قومی اسمبلی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی ترمیمی بل اور پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی بل منظور کرلیے، پیمرا ترمیمی بل سمیت 9 بل ایوان میں متعارف کروائے گئے، اجلاس میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا، وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ائر پورٹس اتھارٹی بل 2023 پیش کیا۔

ایوان نے بل ترامیم سمیت منظور کرلیا جبکہ بل پر مولانا عبدالاکبر چترالی کے تحفظات مسترد کردیے۔ بل کے تحت سول ایوی ایشن 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کی تقسیم سے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، سول ایوی ایشن اور ریگولیٹری کو الگ کرنا بین الااقوامی ریکوائرمنٹ ہے، پاکستان کی فلائٹ پر پابندی اور پاکستانی شہری مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں،سابق وفاقی وزیر کے احمقانہ بیان سے پابندی لگی۔

قومی اسمبلی نے پاکستان سول ایوی ایشن بل 2022 بھی ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا۔

ایوان میں وفاقی وزیراطلاعات نے نیشنل آرکائیوز ترمیمی بل 2023، انسداد اغراق محصولات ترمیمی بل 2023، پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023، قومی ادارہ صحت باز تنظیم ترمیمی بل، ایپو اسٹائل بل 2023 اور گن اینڈ کنٹری کلب بل 2023 بل متعارف کروائے، تمام بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپردکردئے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اسلام آباد

National Assembly

CIVIL AVIATION AUTHORITY (CAA) bill

pakistan airports authority bill

pemra bill