Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی ممکنہ تاریخیں دے دیں

عام انتخابات 60 روز میں ہوں یا 90 دن میں الیکشن کمیشن تیار ہے، ظفر اقبال
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 11:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسپشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا ہے کہ اسمبلیاں 12 اگست تک تحلیل ہوتی ہیں تو 11 اکتوبر تک الیکشن کرادیں گے، عام انتخابات 60 روز میں ہوں یا 90 دن میں الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔

ادھر پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات انتخابی نے مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دے دی، جس کے مطابق حلقہ بندیاں رجسٹرڈووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں، حلقہ بندیوں کا عمل انتخابی شیڈول کے اعلان کے 4 ماہ قبل مکمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمہ وقت ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے تیار ہے تاہم اگر نئی مردم شماری کی منظوری ہوتی ہے تو پھر حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ درکار ہوں گے۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ اسمبلیاں 12 اگست تک تحلیل ہوتی ہیں تو 11 اکتوبر تک الیکشن کرادیں گے۔

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان جاری کرنے کے بارے میں سیکرٹری الیکشن نے بتایا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے انتخابی نشان جاری کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا۔

ڈی جی پولیٹیکل فنانس ونگ مسعود شیروانی نے کہا کہ قانون کے مطابق ہر سیاستدان الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثے جمع کروانے کا پابند ہے۔

قبل ازیں اپنے ایک اور بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا تھا ہماری حکومت کی مدت اگست میں ختم ہوجائے گی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرےگا۔

اسلام آباد

zafar iqbal

general elections 2023

secratory election commision

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)