Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست جونا گڑھ کے پاکستان میں مقیم نواب جہانگیر خانجی انتقال کرگئے

گورنرسندھ کا جہانگیر خانجی کے انتقال پر اظہار افسوس
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 07:13pm
نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ جہانگیرخانجی
نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ جہانگیرخانجی

نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ جہانگیر خانجی کراچی میں انتقال کرگئے، جو گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

نواب آف جونا گڑھ نے بیٹا اور بیٹی سوگواروں میں چھوڑے ہیں اور ان کی نمازجنازہ کل بروز جمعہ بعد نماز جمعہ 3 بجکر30 منٹ پر جونا گڑھ ہاؤس کراچی میں ادا کی جائے گی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے محمد جہانگیر خانجی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جہانگیر خانجی ملن سار اور محبت کرنے والے شفیق انسان تھے، ان کے انتقال سے آج ہم ایک اچھے دوست سے محروم ہوگئے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے شاہ نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین اور خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مغرفت اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

sindh

Junagadh

Jahangir Khanji