Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے یوم عاشور پر چھٹیوں کا اعلان کردیا

نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 04:32pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

وفاقی حکومت نے یوم عاشورکے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن کے مطابق 28 اور 29 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے کسی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1445 ہجری جمعرات 20 جولائی کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔

Holidays

Ashura

Ashura Holidays