Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے عمران خان کو نوٹس وصول کروادیا

طلبی کا نوٹس وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سی ٹی ڈبلیو ونگ نے وصول کروایا
شائع 20 جولائ 2023 03:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کے حوالے سے تفتیش کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زمان پارک میں نوٹس وصول کروا دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے سائفر تحقیقات جاری ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے زمان پارک میں نوٹس وصول کروادیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو طلبی کا نوٹس وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سی ٹی ڈبلیو ونگ نے وصول کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ زمان میں نوٹس وصول کروانے ایف آئی اے کی ٹیم اسلام آباد سے آئی تھی۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے 25 جولائی کو دن 12 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا اور انہیں متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سائفر کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نوٹس کے مطابق جے آئی ٹی عمران خان کی جانب سے سائفر لہرا کر قومی سلامتی اور ریاستی مفادات کو خطرات میں ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

imran khan

USA

Pakistan Foreign Office

Cypher Investigations