Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بُھوت سے شادی کرنے والی اداکارہ کی پہلی ’ویڈنگ اینورسری‘ سے قبل طلاق

انگلش گلوکارہ،نغمہ نگار بروکارڈ نے دسمبر 2022 میں ایک بھوت سے شادی کی تھی
شائع 20 جولائ 2023 02:59pm
تصویر: اسکائی نیوز
تصویر: اسکائی نیوز

آکسفورڈ شائربرطانیہ سے تعلق رکھنے والی انگلش گلوکارہ،نغمہ نگار بروکارڈ نے دسمبر 2022 میں ایک بھوت سے شادی کی تھی جن سے وہ اب علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کے بعد بھوت کا مزاج اچانک دھمکی آمیز اور خطرناک انداز میں تبدیل ہورہا تھا۔

گلوکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھوت دراصل وکٹورین دور کے ایک سپاہی ایڈورڈ کی روح ہے جس سے وہ پہلی بار ایک تاریک اور طوفانی رات میں ملیں اوراس روح نے اُن کے ساتھ اعلانِ محبت کیا تھا۔

تاہم بروکارڈ نے دعویٰ کیا کہ شادی کے فوراً بعد ہی وہ اپنے شوہر کی ناقابل قبول حرکتوں پر ناراض ہونے لگی تھیں۔

اس ناقابل فہم رشتے کے حوالے سے اپنے انکشافات میں اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے شوہر کے آنجہانی اداکارہ مارلن مونرو کے ساتھ بھی تعلقات تھے۔

انہوں نے کہا کہ مین نے اپنی شادی میں اداکارہ کی رو ح دیکھی۔ اس کے کچھ عرصے بعد ایڈورڈ کئی کئی روزغائب رہنے لگا اورجب واپس آتا تو اس کے پاس سے شنیل 5 نامی پرفیوم کی خوشبو آرہی ہوتی جو مارلن مونرو کا پسندیدہ پرفیوم تھا۔

گلوکارہ کے مطابق جب اس نے ان واقعات کے بعد اپنے شوہرکے ساتھکچھ حدود قائم کیں تو وہ غصے آجاتا اوگھر کے اندربچے کے رونے کی آواز سے اذیت دیتا تھا۔

آخر کار اداکارہ چیپل میں واپس چلی گئی جہاں ان کی شادی ہوئی تھی اور شوہر پر جارحیت کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے نئے گانے Just Other Anthem میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہرعلیحدہ ہو رہے ہیں۔

England

singer

Divorce

British

شخصیات

brocarde