Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ عینی جعفری کی بالی ووڈ میں انٹری

پاکستانی اداکارہ 4 سال بعد شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظرآئیں گی
شائع 20 جولائ 2023 02:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکارہ عینی جعفری کی انڈسٹری سے 4 سال کے وقفے کے بعد ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی سے ان کے مداح خاصے حیران ہیں لیکن یہ واپسی بالی ووڈ کیلئے ہے۔

عینی جعفری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیرکی جس میں انہوں نے ’بالی ووڈ‘ اور ’فیچر فلم‘ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’ٹیم کام میں سخت محنت کرتی ہے۔‘

 اداکارہ شوٹ کے لئے صوفے پر بیٹھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر:عینی جعفری/انسٹاگرام
اداکارہ شوٹ کے لئے صوفے پر بیٹھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر:عینی جعفری/انسٹاگرام

یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کے ساتھ اسکرین پر اداکاری کریں گی۔

گزشتہ روز انہوں نےاس فلم کے بارے میں باضابطہ اعلان بھی کیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے انہیں بہت پذیرائی ملی ہے۔

واضح رہے کہ عینی جعفری نے اپنے کیریئر کا آغاز سب سے پہلے صرف ایک اشتہار سے کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراما سیریلزمیں اداکاری کی تھی۔

عینی پاکستانی فلم ’بالو ماہی‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Bollywood

Pakistani Actor

movie

Annie Jaffrey