پاکستان سے گئی سیما رند کو بھارتی ادارے نے کلین چٹ دے دی
شمالی بھارت کی ریاست اترپردیش کے اینٹی ٹیرر اسکواڈ نے پب جی کھیلنے کے دوران محبت ہوجانے کے بعد 4 بچوں کے ہمراہ بھارت جانے والی سیما کو کلین چٹ دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد د ہشتگردی اسکواڈ نے سیما سے پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے اور دوران تفتیش انہیں سیما کے پاکستانی ایجنٹ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
سیما سے پیر اور منگل (17 اور 18 جولائی )کو اے ٹی ایس نے پوچھ تاچھ کی تھی، 2 روز کے دوران سیما سے 17 گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی گئی۔
اترپردیش کے انسداد د ہشتگردی اسکواٖڈ نےسیما سے 4 ویڈیو کیسٹ، 4 فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ اور ایک پاسپورٹ برآمد کیا۔
گزشتہ روز 19 جولائی کو گاؤ رکشا ہندو دل نے سیما رند کو بھارت چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔
گروہ کے صدر وید نگر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ سیما رند پاکستان کی جاسوس ہو سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ،’ہم غدار قوم کی عورت کو برداشت نہیں کریں گے۔ سیما حیدر 72 گھنٹے میں ملک سے باہر نہ گئیں تو احتجاج شروع کریں گے۔‘
Comments are closed on this story.