Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مخالفین کی تنقید کے باوجود شہریوں کی خدمت کرتے رہیں گے، میئر کراچی

مرتضیٰ وہاب نے کورنگی کازوے کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا
شائع 20 جولائ 2023 01:35pm
میئر کراچی مرتضی وہاب۔ فوٹو — فائل
میئر کراچی مرتضی وہاب۔ فوٹو — فائل

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کورنگی کازوے کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

کورنگی کازوے کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مخالفین کی تنقید کے باوجود شہریوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقی کی سیاست کریں گے، شہر میں پیپلزپارٹی کی قیادت سڑکوں اور نالوں کے ترقیاتی کام کرا رہی ہے، شہر میں جو مسائل طویل عرصے سے حل طلب تھے انہیں ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بارشوں میں کورنگی کازوے زیرِ آب آجاتا تھا، ملیر ندی میں طغیانی سے یہ اہم سڑک اکثر بند ہوجاتی تھی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چار ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے کورنگی کازوے پل کا کام ایک سال میں مکمل کرلیں گے۔

karachi

Murtaza Wahab

Pakistan People's Party (PPP)