منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ سمیت تمام افراد بری
احتساب عدالت لاہور نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ کیس میں نامزد تمام افراد کو بری کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی فیملی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز، جویریہ اور رابعہ عمران سمیت تمام افراد کو بری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔
کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
نیب نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔
نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔
نیب ریفرنس کے مطابق شریف فیملی سمیت دیگر افراد پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا۔
نیب ریفرنس کے تحت حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ،1 ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام تھا۔
Comments are closed on this story.