Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر مسلسل مہنگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 04:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں تار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اضافہ ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر285.15 روپے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 3 روپے اضافہ کے ساتھ ڈالر293 روپے پربند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

آج 100انڈیکس 309 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 404 پر پہنچ گیا اور ٹریڈنگ والیوم 3 کروڑ 93 لاکھ شیئرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

Open Market

USD VS PKR