Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی مزید مہنگی کردی گئی

مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
شائع 20 جولائ 2023 11:19am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی، مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نیپرا نے مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایف سی اے کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 5 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق تمام صارفین، لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

nepra

electricity price

K-Electric