Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

کوئی ایمرجنسی نہیں، کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی، لاہور ہائیکورٹ
شائع 20 جولائ 2023 10:27am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ کیس کیسے لگ گیا، کوئی ایمرجنسی نہیں، کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

لاہور ہائی کورٹ نے چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

chairman pcb

zaka ashraf