یونان کشتی حادثہ: میتوں کو پاکستان بھیجنے کا سلسلہ 20 جولائی سے شروع ہوگا
یونان کے کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ڈی این اے کی تصدیق ہونے کے بعد 14 میتوں کو پاکستان بھیجنے کا سلسلہ 20 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔
کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتیں 20 جولائی سے پاکستان جانا شروع ہوں گی اور 23 جولائی تک 14 میتوں کو پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔
میتیں بھیجنے کے ترتیب وار سلسلے میں پہلے 4، پھر 4، پھر 2، پھر 2، پھر 2 میتیں روانہ کی جائیں گی، جبکہ 3 باڈیز اسلام آباد اور 11 لاہور جائیں گی۔ ٹوٹل 14 ڈیڈ باڈیز بھیجی جائیں گی، 15 ویں ڈیڈ باڈی کی تاحال ابھی تک روانگی کیلئے کنفرم نہیں ہے۔
تمام میتیں قطر ائیرویز کے ذریعے پاکستان روانہ کی جائیں گی جس کے تمام اخراجات حکومت پاکستان ادا کر رہی ہے۔
لاہور ائیرپورٹ اور اسلام آباد ائیرپورٹ سے میتوں کو ان کے لواحقین وصول کریں گے، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی گاؤں یا شہروں میں بھیجا جائے گا جس کا بندوبست بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے۔
Comments are closed on this story.