Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کا آرڈر جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ایک صفحے پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا
شائع 19 جولائ 2023 11:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی آج سماعت کا آرڈر جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ایک صفحے پر مشتمل آرڈر جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالتی پیشی کے باعث عمران خان کے جاری وارنٹ منسوخ کیے جاتےہیں، سابق وزیراعظم کی درخواست بریت پر دلائل سنے گئے۔

عدالت نے اپنے کہا کہ اسپیشل پراسیکیورٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی استدعا کی گئی۔

آرڈر میں مزید بتایا گیا کہ 24 جولائی کو اسپیشل پراسیکیوٹر درخواستِ بریت پر دلائل دیں۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

district and session court

female judge Zeba Chaudhry