Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم سعید اور آمنہ شیخ کا پرانا انٹرویو وائرل

دونوں نے متعدد پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا ہے
شائع 19 جولائ 2023 10:47pm

اداکارہ صنم سعید اور آمنہ شیخ بہترین دوست رہی ہیں، انہوں نے متعدد پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں فلم کیک بھی شامل ہے۔ دونوں بہترین دوست تھے اور کئی بار میڈیا پر ایک ساتھ نظر آئے۔

آمنہ شیخ نے ان دنوں شوبز سے دور ہیں اور دوسری شادی کرنے کے بعد اپنا وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزار رہی ہیں۔ ان کی پہلی شادی اداکار محب مرزا سے ہوئی تھی اور سابق جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید سے شادی کرلی تھی لیکن اسے میڈیا اور مداحوں سے کافی عرصے چھپائے رکھا تاہم اس جوڑے نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔

اب صنم سعید اور آمنہ شیخ کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے جس میں آمنہ کا کہنا تھا کہ وہ اور صنم دونوں بہنیں ہیں اور وہ دونوں سب کچھ شیئر کرتی ہیں۔

Sanam Saeed

Aamina sheikh