Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیجی حدید کا رہائی کے بعد پہلا بیان آگیا

سپرماڈل جیجی حدید کو ممنوعہ نشہ آورمواد رکھنے کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا
شائع 19 جولائ 2023 09:49pm

معروف امریکی ماڈل گیگی حدید نے منشیات برآمدگی پر گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد اب اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گیگی حدید کے نمائندے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل کو کیمن جزائر میں چھٹیاں گزارنے کے دوران بھنگ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے گیگی حدید کے نمائندے نے کہا ہے کہ“ منشیات قانونی طور پر طبی استعمال کے لیے خریدی گئی تھی جو کہ 2017 سے کیمن آئی لینڈ میں بھی قانونی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ“ گیگی حدید کا ریکارڈ کلیئر ہے اور انہوں نے جزیرے پر اچھا وقت گزارا۔“

واضح رہے کہ گیگی حدید اور ان کی دوست 10 جولائی کو نجی طیارے پر کیمن آئی لینڈ پہنچی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر تلاشی لینے پر ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔

GIGI HADID