Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جھریاں اور لکیریں بڑھتی عمرکا حصہ ہیں‘ ٹرولنگ پرعینی جعفری کا ردعمل

'میں اپنے چہرے کے ساتھ کچھ بھی کر سکتی ہوں'
شائع 19 جولائ 2023 01:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آن لائن ٹرولنگ کا معاملہ آج کے ڈیجیٹل دورمیں تیزی سے عام ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراکثرصارفین مشہورشخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ عینی جعفری رحمٰن کو بھی سوشل میڈیا پران کی عمر سے متعلق ٹرولنگ کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ومبلڈن کےسیمی فائنل کی ایک تصویر شئیرکی جس پر صارفین ان سے انکی ظاہری شکل میں تبدیلیوں پرسوال کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا ہے؟ آپ بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جھریاں اور لکیریں بڑھتی عمر کا ایک حصہ ہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر میں بعد میں اپنے چہرے پر کچھ کرنا چاہوں گی بھی تو میں یہ کروں گی کیونکہ یہ میرا چہرہ ہے۔

تاہم انسٹاگرام صارف نے بعد میں اپنے تبصرے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد عینی کی ظاہری شکل کو ٹرول یا تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا، وہ تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے تھے ۔

صارف نے مزید واضح کیا کہ ان کا ارادہ بڑھاپے پر بات کرنا یا عینی کو ناراض کرنے کا نہیں تھا ۔ انہوں نے اپنے تبصرے سے ہونے والی تکلیف پر معافی بھی مانگی۔

Celebrities

Instagram

Women

Ainy Jaffery