Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی دلہن کے مشرقی رنگ، شادی کی تقریب میں ٹریکٹر پر انٹری

والد کے پیشے پرفکرکرنے والی دلہن انہی کے ساتھ بیٹھ کرآئی
شائع 19 جولائ 2023 12:03pm
تصویر: بیلٹ فاسٹ لائو ڈاٹ کام
تصویر: بیلٹ فاسٹ لائو ڈاٹ کام

ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیے وائٹ میکسی میں ملبوس ٹریکٹر پربیٹھ کرآنے والی برطانوی دلہن نے سب کے ہوش اڑا دیے۔

برطانیہ کے دیہات سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ کیتھرین مِک کی، اپنی شادی کی تقریب میں ٹریکٹر میں بیٹھ کر آئی تو لوگ حیران رہ گئے لیکن انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس ٹریکٹرکو کیتھرین کے والد چلارہے تھے جو اپنے علاقے کے مشہور کسان ہیں۔

پورے راستے خیرمقدمی کلمات وصول کرنے والی کیتھرین خوشی خوشی شادی کے مقام تک پہنچیں۔

دلہن کے ٹریکٹر پر بیٹھ کر آنے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اپنے والدین کے پس منظر اور دیہاتی معاشرے پر فخر ہے اسی لیے وہ اپنی زندگی کے اہم دن پروالد کے ساتھ انہی کے ٹریکتر پر بیٹھ کرآئیں۔

کیتھرین کے شوہر 34 سالہ کیون لاگان ہیں جو تعمیراتی ماہرہیں۔ انہیں دیکھ کر لوگوں نے گاڑیوں کے ہارن بجائے اور اپنی مسرت کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب دولہا کے عزیز و اقارب بھی دلہن کی غیرروایتی سواری پر بہت خوش نظرآئے۔

Women

entertainment

Bride