Aaj News

بدھ, اکتوبر 02, 2024  
27 Rabi ul Awal 1446  

وہ بیوی جو قبر میں بھی شوہر کے ساتھ گئی

اس جوڑے کی تدفین روایتی ڈبل تابوت میں ایک ساتھ کی گئی
شائع 19 جولائ 2023 11:50am
تصویر: ونٹیج
تصویر: ونٹیج

وفا کوعمومی طور پر مشرق کا ہی وصف سمجھا جاتا ہے لیکن مغرب کے ایک جوڑے کی قائم کردہ مثال یہ سوچنے پر مجبورکرتی ہے کہ دل کا رشتہ سب سے اہم ہوتا ہے جسے کسی بھی سرحد کا پابند نہیں کیا جاسکتا۔

تھامس جیفرسن سوڈر اور ان کی اہلیہ میری ایلن وہ جوڑا ہے جن کا انتقال دو دن کے فرق سے ہوا اور دونوں کو روایتی ڈبل تابوت میں ایک ساتھ دفن کیا گیا تھا۔

تھامس جیفرسن فیئرفیکس، انڈیانا میں 12-26-1840 کو پیدا ہوئے تھے. ان کا انتقال 7 جولائی 1921 ء کو ہوا۔ 80 سالہ جیفرسن سوڈر اور 78 سالہ مسز میری ای سوڈر کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوئے تھے۔

جولائی 1921 میں چل بسنے والا یہ جوڑا شادی کے بعد 60 سال ایک گزار چکا تھا اور ان کی محبت کا یہ عالم تھا کہ 13 تاریخ کو تھامس کے انتقال کے صرف 2 دن بعد 15 جولائی کو میری بھی چل بسیں ۔

ٹیکساس کے قصبے ہرسٹ میں کمیونٹی کے نمایاں ممبر ہونے کے ناطے اس جوڑے کی موت اور انوکھی تدفین کی خبر 16 جولائی 1921 کو فورٹ ورتھ اسٹار ٹیلیگرام میں صفحہ اول پر شائع ہوئی۔

اس جوڑے کو ہرسٹ، ٹیکساس میں آروائن قبرستان میں دفنایا گیا۔

ان کے پسماندگان میں کئی بچے (جوڑے کے آٹھ بچے تھے، جن میں سے سات زندہ بچ گئے)، 24 پوتے پوتیاں اور 19 نواسے نواسے شامل تھے۔ ان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر والدین کے انتقال کے وقت 58 سال تھی۔

دونوں کا انتقال ایک ہی بیماری سے ہوا جسے اس وقت عام طور پر ”فلکس“ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ پیچش ایک قسم کی گیسٹرو اینٹرائٹس ہے جو عام طور پر آلودہ خوراک اور پانی کے ذریعے منتقل ہوتی ہے۔ علاج کی عدم موجودگی میں ، یہ جسمانی سیال کے تیزی سے نقصان کا سبب بنتا ہے ، جس سے پانی کی کمی ہوتی ہے اور بالآخر موت واقع ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 19 ویں اور 20 ویں صدی کے دوران ، 1928 میں پینسلین کی دریافت سے پہلے اکثر اموات کی وجہ پیچش ہی ہوتی تھی ، خاص طور پر جنگ کے وقت جب صاف پانی تک رسائی محدود ہوتی تھی۔

ایک ہی تابوت میں تدفین سے تاریخ میں اپنا نام امر کروا جانے والے اس انوکھے جوڑے سے متعلق تاحال یہ بات واضح نہیں کہ جوڑے نے ڈبل تابوت کا انتظام اس وقت کیا تھا جب وہ زندہ تھے یا یہ ان کے اہل خانہ کی طرف سے کیا گیا فیصلہ تھا۔

Double Casket

Thomas Jefferson

Mary Ellen