لوکل باڈیز ایکٹ 2021-22 کی 20 سے زائد دفعات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لوکل باڈیز ایکٹ 2021-22 کی 20 سے زائد دفعات کالعدم قرار دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔
جسٹس شمس محمود مرزا کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست گزار سابق لارڈ مئیر لاہور ہے، پی ٹی آئی حکومت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 متعارف کروایا گیا تھا جس کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایکٹ میں نومنتخب عہدیداروں کے اختیارات کم جبکہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا نوٹیفکیشن معطل کرے اور الیکشن کمیشن کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق انتخابات کروانے کا حکم دے۔
اس حوالے سے عدالت کا کہنا تھا کہ اس کیس کی سماعت دوسرا بنچ کر رہا تھا وہاں بھجوا دیتے ہیں۔
عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات و دیگر کو آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کردیے اور کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔
Comments are closed on this story.